405

شادی سے شادیوں تک تحریر اُمِ عبدالرحمٰن ہرش میلڈر اور اُمِ یاسمین رحمٰن۔

کتاب شادی سے شادیوں تک، ایک اہم معاشرتی بندھن کا علمی و عملی جائزہ۔ دو امریکن خواتین کے قلم سے اپنی نوعیت کی پہلی تصنیف۔

یہ ایسی دو صاحبِ ایمان خواتین کی کاوش ہے، جو دنیا کے سب سے ترقی یافتہ ملک میں پیدا ہوئیں، وہی بڑھی پلیں اور مروجہ تعلیمی نظام سے مستفید ہوئیں۔ انھوں نے اپنے گردوپیش کے حالات بچشمِ خود دیکھے، نہایت قریب سے انھیں محسوس کیا اور ان عورتوں کو بھی دیکھا جنہیں بظاہر بڑی آزادیاں حاصل ہیں۔ مگر یہ سب کچھ آزادیوں کے نام پر دیا گیا ایک دھوکہ ہے۔ مرد شادی تو ایک ہی کرتا ہے، مگر معاشرتی اسقام اور دانستہ کھلے چھوڑے گئے چور دروازوں سے اپنی ہوسناکیوں کی تسکین کرتا رہتا ہے۔ اسلام اور مثالی اسلامی معاشرہ چونکہ کوئی چور دروازہ نہیں چھوڑتا، اور حدود کو پھلانگنے والوں کے لئے حد اور تعزیر کا اپنا ایک نظام رکھتا ہے، اس لئے اس نے مرد کے ذوقِ تنوع اور دیگر حقیقی ضرورتوں کو درونِ خانہ ہی پوری کرنے کا بندوبست کیا ہے، اسی کو تعدادِ ازدواج سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ مگر ایک بیوی بالعموم دوسری بیوی کو برداشت نہیں کرتی، اسے سوکن قرار دے کر اپنی روایتی حریف سمجھتی ہے۔
مصنفات کتاب ہذا نے سوکن کے مروجہ مفہوم کے حوالے سے پھیلی ہوئی غلط فہمیاں دور کی ہیں اور اس تجربے میں سے بسلامت گزر کر ثابت کر دکھایا ہے کہ اسلام نے جب تعداد ازواج کی اجازت دی ہے تو اس نے اس سے عہدہ برآ ہونے کی تدابیر بھی بتائی ہیں۔ وہ تدابیر کیا ہیں؟ اس سے آگہی کے لئے ان خواتین کی اس کاوش سے آگاہ ہونا بہت ضروری ہے۔ امید ہے کہ ہماری بہنیں اور بیٹیاں اس کو نہایت دلچسپ کتاب پائیں گی۔
اُردو ایڈیشن مکمل تحقیق و تخریج کے ساتھ پیش کیا جارہا ہے۔ کتاب آنلائن پڑھنے اور مفت ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے دستیاب ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔ شکریہ!

یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں.

شادی سے شادیوں تک تحریر اُمِ عبدالرحمٰن ہرش میلڈر اور اُمِ یاسمین رحمٰن۔” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں