سلطان مسعود غزنوی از اسلم راہی

سلطان مسعود غزنوی عالم اسلام کے عظیم  سپہ سالار سلطان محمود غزنوی کا ہونہار بیٹا ور اسلام کا رجلِ عظیم تھا۔ باپ کےبعد جب سلطان ہوا تو بڑی بڑی عسکری قوتوں کو اپنے سامنے  گھوٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا۔ تاریخ اسلام کا ایک بہت بڑا کردار علی بن ربیع اس کا سپہ سالار تھا۔ وہی اس ناول کا مرکزی کردار بھی ہے۔

سلطان مسعود نے جہاں کیچ اور مکران کو فتح کیا  ، وہاں ہندوستان کے قلعے ہانسی کو اپنا ہدف بنایا۔ ہانسی سے متعلق ہندوؤں کا عقیدہ تھا کہ  اسے فتح نہیں کیا جاسکتا۔ سلطان مسعود نے ہانسی اور سورن پت قلعوں کو فتح کرکے ایک ناممکن کا م کو ممکن کیا۔

کشمیر کا راجہ مسلمانوں کو لوٹنے اور ان پر مظالم کرنے کا شوقین تھا۔ وہ اپنی عسکری طاقت کے باعث اپنے آپ کو ناقابلِ تسخیر خیال کرتا تھا۔ سلطان نے اسے بھی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔ اس کے علاوہ سلطان نے تاریخ کے سب سے بڑے ڈاکو علی قلندری کو بھی صفحہ ہستی سے مٹا کر رکھ دیا۔ 

Related Post

اس ناول میں جہاں آپ تاریخ کے عظیم سالار علی بن  ربیع کو مرکزی کردار میں دیکھیں گے وہاں دہلی کے رجہ کی راجکماری بھی اپنی مرکزی کردار  ادا کرتی دکھائی دے گی۔

یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں