سحر ایک استعارہ ہے از عمیرہ احمد 448

سحر ایک استعارہ ہے از عمیرہ احمد

اُردو ناول “سحرایک استعارہ ہے” تحریر عمیرہ احمد

سحر ایک استعارہ ہے” عمیرہ احمد کے پانچ کہانیوں کا مجموعہ ہے۔، جس میں سحر ایک استعارہ ہے ، مات ہونے تک ، کس جہاں کا زر لیا ، بات عمر بھر کی ہے ، اور دوسرا دوزخ شامل ہیں۔ سحر ایک استعارہ ہے دو بہنوں “ایمن اور مریم” کے کرداروں کے گرد گھومتی ہے۔ ایک بہن ملنسار فطرت کی جبکہ دوسری ایماندار اور پاکیزہ طبیعت کی مالک ہے۔ یہ سب سے پہلے کرن ڈائجسٹ میں شائع ہوا۔
اس مجموعے میں عمیرہ احمد نے ہمارے معاشرے کی خامیوں اور تلخ حقیقتوں پر روشنی ڈالی ہے۔ ہر کہانی ہماری روز مرہ کی زندگی کی عکاسی کرتی ہے۔ اس کتاب میں تحریر شدہ کہانیوں کی جھلک آپکو اپنے اردگرد، کہیں ماضی میں یا حال میں، یہیں کہیں، اپنے آس پاس، نظر آتی رہتی ہے۔ ہر کہانی میں کسی نہ کسی کردار میں بےوقوفی کی حد تک اچھائی موجود ہے اور میرے ذاتی خیال میں ایک انسان کے لئے اس قدر بےلوث اور بےغرض ہونا ممکن نہیں ہے۔ کوئی بھی انسان نہ اتنا برا ہو سکتا ہے اور نا ہی کوئی اتنا اچھا ہو سکتا ہے جتنا ان کہانیوں میں دکھایا گیا ہے۔
عمیرہ احمد کہانی بُننے کا ہنر جانتی ہیں۔ انکے قلم میں روانی پائی جاتی ہے۔ اس کتاب کا پہلا افسانہ “مات ہونے تک” مجھے باقی افسانوں کی نسبت ذیادہ پسند آیا کیونکہ وہ ذرا مختلف تھا۔ ایک خوبی اس کتاب میں یہ ہے کہ یہ آپکو بور نہیں ہونے دیتی اور آپ پوری کتاب ایک دفع میں ہی پڑھ سکتے ہیں۔ عمیرہ احمد کی دیگر کتابوں‌کے لئے یہاں‌پر کلک کریں.

یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں