رسول اللہ ﷺ کی نصیحتیں مولف مولانا مفتی محمدعاشق الٰہی بُلندشہری 301

رسول اللہ ﷺ کی نصیحتیں مولف مولانا مفتی محمدعاشق الٰہی بُلندشہری

نام کتاب : رسول اللہ ﷺ کی نصیحتیں
مولف: مولانا مفتی محمدعاشق الٰہی بُلندشہری

زیرنظر کتاب میں نبی کریم ﷺ کے ایسے ارشادات جمع کئے گئے ہیں جن میں آپ ﷺ نے مشفقانہ اور ناصحانہ انداز سے کسی عمل کا حکم دیا ہو، یا کسی عمل سے روکا ہو۔ اس سلسلے میں ان احادیث مقدسہ کو خاص طور پر تلاش کرکے لکھا ہے جو کسی صحابیؓ کے سوال کرنے پر بطورِ خاص وصیت و نصیحت کے ارشاد فرمائے ہو۔ یا آپ ﷺ نے خودبخود کسی صحابی ؓ کو اہتمام کے ساتھ کسی بات کی خصوصی نصیحت فرمائی۔
اسی مناسبت سے اس مجموعے کا نام ” رسول اللہ ﷺ کی نصیحتیں” تجویز کیا ہے۔ عوام کے سمجھانے کے خیال سے لفظی ترجمے کے بجائے ہر حدیث کا بامحاورہ ترجمہ کردیا ہے۔
احادیثِ مقدسہ کے اس مجموعے سے کھانے پینے، کسی کے یہاں آنے جانے، پیشاب یا پاخانہ کرنے، راستوں پر گزرنے، راستوں میں بیٹھنے، سلام کرنے، رات کو سونے، بچوں کو علم و ادب سے آراستہ کرنے اور زندگی کے دوسرے شعبوں کے طریقے اور آداب بھی معلوم ہوں گے۔ اور یقین ہوجائے گا کہ جن باتوں کو ہم معمولی سمجھتے ہیں حضور سرور عالم ﷺ نے کس اہمیت کے ساتھ ان کو بیان فرمایا ہے۔ اصلاح ِ ظاہری کے ساتھ ساتھ اصلاحِ باطنی کے لئے بھی اس مجموعے کا مطالعہ بے حد مفید ہوگا۔
کتاب پاکستان ورچوئل لائبریری کے قارئین کے دلچسپی اور مطالعہ کے لئے آنلائن پیش کی جارہی ہے۔ کتاب آنلائن پرھنے اور مفت ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے دستیاب ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں موجود ڈاؤنلوڈ لنک سے استفادہ کریں۔ شکریہ

یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں