حکیم محمدسعید کے طبی مشورے از حکیم محمدسعید شہید

حکیم محمدسعیدکے طبی مشورے

کتاب حکیم محمدسیعد کے طبی مشورے تحریر حکیم محمدسعید شہید بانی ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان

ہمارے ملک میں بیماریوں میں اضافہ کے ساتھ ساتھ صحت کا مسئلہ بھی پیچیدہ ہوتا جارہا ہے۔ علاج اتنا مہنگا ہوگیا ہے کہ غریب اور درمیانہ طبقے کے بس میں نہیں رہا۔ ہسپتالوں میں جو حالات ہیں وہ کسی طرح بھی قابل رشک نہیں ہیں۔ اسی صورت میں صحت کے مسئلے کا صحیح اور مکمل حل صرف یہ ہے کہ لوگوں میں شعورِ صحت پیدا کیا جائے اور ان کو صحیح طرز ِ زندگی اختیار کرنے پر راغب کیا جائے تاکہ بیماریاں کم سے کم ہوں اور دوا و علاج کی ضرورت پیش نہ آئے۔ نیز علاج میں بھی فطری طریقوں اور نباتی دواؤں کا زیادہ اپنایا جائے۔
زیرِ نظر کتاب “حکیم محمدسعید کے طبی مشورے” میں محترم حکیم محمدسعید صاحب نے فطری اور نباتی طریق علاج کو اہمیت دی ہے اور اپنے وسیع تجربے کی روشنی میں صحت کے سادہ اصول پر توجہ دلائی ہے۔ یہ کتاب ایک ایسے معالج کے مطالعے اور تجربے کا حاصل ہے جس نے نصف صدی سے زیادہ عرصے تک لاکھوں مریضوں کا علاج کیا ہے اور ان کو صحت مند زندگی کی راہ دکھائی ہے۔
کتاب “حکیم محمدسعید کے طبی مشورے” پاکستان ورچوئل لائبریری کے قارئین کے مطالعہ کے لئے پیش کی جارہی ہے۔ کتاب آنلائن پڑھنے کے ساتھ ساتھ ڈاؤنلوڈ کی سہولت کے ساتھ دستیاب ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں موجود ڈاؤنلوڈ لنک سے استفادہ کیجئے۔ شکریہ!

Related Post

یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں