حکایات لقمان از منشی نظام الدین 615

حکایات لقمان از منشی نظام الدین

کتاب “حکایات لقمان” ایسیپس فیبلس اردو ترجمہ از منشی نظام الدین

لقمان سے سعدی تک ، سعدی سے لاروش فوکو تک اور خود ہمارے زمانے تک ہر عصر کی دانش کا نچوڑ ہمیں مقولوں کی شکل میں ملتا رہا ہے۔ یہ مقولے آج بھی ایسے ہی کارآمد ہیں جیسے اس وقت تھے جب یہ پہلی بار کہے یا لکھے گئے تھے، اور وہی قدروقیمت رکھتے ہیں، شاید کچھ زیادہ ہی، جو قدرو قیمت ان کی اس وقت تھی جب پہلی بار کسی نے انہیں پڑھا یا سُنا تھا۔
لقمان کی حکمت آموز حکایات کا اردو ترجمہ اٹھارہ سو پچاس میں انگریزی متن کے ساتھ شائع ہوا تھا۔ لسانیات کے طالب علموں کے لئے اردو کی ارتقائی عہد کی مترجم کتاب کے لحاظ سے تو یہ اہم ہے ہی، خود عالمی تہذیب کے ایک خاص دور میں دانش آموزی کے لئے کن نکات اور کیسی اقدار کو کیا او ر کتنی اہمیت دی جاتی تھی، اس امر کے مطالعہ کے لئے بھی ان حکایات میں وافر مواد موجود ہے۔
اسے حکایات لقمان کا نام دیا گیا ہے کہ ایسپ مشرق میں حکیم لقمان کےنام سے مشہور ہیں۔ امید ہے اس کتاب کی اشاعت سے، اُس حکمت کی بازیافت کی طرف ایک قدم اور بڑھ جائے گا، جسے مومن کی کھوئی ہوئی میراث کہا گیا ہے۔

یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں