جنگل کی رات ناول از ریحان احمد عباسی

جنگل کی ایک رات بچوں کے لئے ایک دلچسپ ناول

جنگل کی ایک رات ناول میں جناب ریحان احمد عباسی نے ایک شکارگاہ کے سفر اور وہاں کے مختصر سے قیام کی کہانی سنائی ہے۔ اس کہانی میں جنگل کی زندگی کے بہت سے مناظراپنی تمام تر پُراسراریت کے ساتھ موجود ہیں۔ اُنھوں نےجنگل باسیوں سے بچوں کی ملاقات کرائی ہے۔ انھوں نے جنگلی جانورں کاصرف جلوہ ہی نہیں دکھایاہے،بلکہ ان کی عادتوں اور خصلتوں سے بھی پڑھنے والوں کو آگاہ کیاہے،جنگل کی زندگی سے متعلق ان کی معلومات کتابی اور سطحی نہیں ہیں۔وہ بہت سی شکاری مہموں میں شریک رہے ہیں اور جنگل کی زندگی کا کُھلی ہوئی آنکھوں اور ایک چوکس احساس کے ساتھ مشاہدہ کیا ہے۔ اس مشاہدے کے نقوش آپ کو اس کتاب میں جا بجا ملیں گے۔ بڑی بات یہ ہے کہ ان نقوش کو ان کے ادبی اسلوب نے زندہ کردیا ہے۔ بچوں کی دلچسپی کی خاطر انھوں نے کتاب میں افسانوی رنگ اختیار کیا ہے۔ کردار سازی کی ہے، فضا آفرینی سے کام لیا ہے۔مگر اس سارے عمل میں انھوں نے تخیل کو بے لگام نہیں ہونے دیا ہے۔ اپنے آپ کو اصل واقعہ سے وابستہ رکھا ہے۔ اور اپنے سحر نگار قلم سے واقعات کے مختلف گوشوں کو منور کیا ہے۔
مجھے امید ہے کہ ان کی یہ کتاب بھی بچے شوق اور دلچسپی سے پڑھیں گے اور جنگلی جانوروں سے اپنی دلچسپی کو پڑھائیں گے بھی اور پائدار بھی کریں گے کہ یہ کتاب بظاہر ایک کہانی ہوتے ہوئے بھی حقیقت کی سرزمین میں پیوست ہے۔ 

Related Post

یہاں سے حاصل کریں- Click Here to Download