454

تاریخ مکہ مکرمہ از مولاناصفی الرحمٰن

تاریخِ مکہ مکرمہ ۔ مکہ مکرمہ کی قدیم و جدید تاریخ اور حجاج کرام کی رہنمائی کے لئے مختصر مگر جامع کتاب۔ مرتبہ مولانا صفی الرحمٰن مبارک پوری۔

یہ کتاب مکہ مکرمہ اور بیت اللہ شریف کے مختلف پہلوؤں سے بحث کرتی ہے اور ان خاص خاص تاریخی واقعات کا ذکر کرتی ہے جن کا بیت اللہ شریف کی بنیاد و تعمیر اس کے تقدس اور دینی مقام و مرتبہ سے براہ راست تعلق ہے۔
کتاب میں ان مقامات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے جن کا ذکر مکہ مکرمہ کے ذکر سے ساتھ لازم و ملزوم ہے جیسے حجر اسود، چاہ زمزم، منیٰ اور عرفات وغیرہ۔
خانہ کعبہ اور مسجد حرام کے ذکر کے لئے الگ عنوان قائم کیا گیا ہے جس میں تاریخ کے مختلف ادوار میں مسجد حرام میں ہونے والی توسیع اور تزئین و آرائش کا تذکرہ ہے۔
کتاب کے آخری حصہ میں حجاج بیت اللہ الحرام اور معتمرین کی رہنمائی کے لئے مناسک حج اور عمرہ کی ادائیگی کا مکمل طریقہ کار اور مختصر احکام ذکر کئے گئے ہیں۔
مکہ مکرمہ کی تاریخ اور اس کے احوال کے موضوع پر یہ کتاب ایک اسلامی لائبریری کی حقیقی ضرورت ہے جو عام قارئین اور محقیقین کے لئے یکساں مفید ہے۔ دوران تالیف اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ صرف مستند واقعات، روایات اور صحیح احادیث ہی کتاب میں شامل کی جائیں۔
کتاب “تاریخ مکہ مکرمہ” پاکستان ورچوئل لائبریری کے قارئین کے مطالعہ کے لئے آنلائن پیش کی جارہی ہے۔ کتاب آنلائن پڑھنے اور مفت ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے دستیاب ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں موجود لنک سے استفادہ کریں۔ شکریہ!

یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں