تاریخ صُحُف سماوی از پروفیسر سید نواب علی 99

تاریخ صُحُف سماوی از پروفیسر سید نواب علی

تاریخ صُحُف سماوی از پروفیسر سید نواب علی

کتاب “تاریخ صُحُف سماوی” تورات، انجیل اور قُرآن مجید کی جمع و ترتیب اور حفاظت کا تاریخی موازنہ پیش کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ تورات اور انجیل میں تحریفِ لفظی و معنوی کو مثالوں سے ثابت کیا ہے۔ اور آخر میں قرآن مجید پر زمانہ حال کے مستشرقین یورپ نے جواعتراضات کئے ہیں ان کو دفع کیا ہے۔ اور تورات کے قصہ یوسف اور قرآن مجید کے سورۃ یوسف کا پورا موازنہ لکھ کر دکھایا ہے کہ کلامِ الٰہی اپنی اصلی حالت میں مقدس بائبل میں محفوظ ہے یا قرآن مجید میں۔
ردِ عیسائیت پر “تاریخ صحف سماوی” ایک بے نظیر اور اعلیٰ پائے کی کتاب ہے۔ مصنفِ کتاب سید نواب علی صاحب نے انتہائی عالمانہ اور محققانہ طرزِ اصول کو اپنایا ہے۔ مصنف نے ردِ باطل اور احقاف حق میں جو منصفانہ اصول و ضوابط کو برتا ہے وہ لائقِ تحسین ہے۔ بنیادی مصادر تک رسائی حاصل کرکے تورات و انجیل کے متعلق جو تحقیقی گفتگو کی ہے، دراصل اس کا کوئی جواب ہی نہیں ہے۔ عیسائی مصنفین ہمیشہ دینِ اسلام کو بدنام کرنے کا وطیرہ اپنائے ہوئے ہیں۔ فاضل مصنف نے دینِ حق “اسلام” کی حمایت میں انتہائی غیرجانبداری کے ساتھ اپنا موقف پیش کیا ہے۔ تحقیقی اصول و ضوابط کے اعتبار سے یہ کتاب واقعی بہت بلند پائے کی تصنیف ہے۔

یہاں‌سے ڈاؤنلوڈ کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں