بایو کیمک علاج از ڈاکٹر مظاہر اختر

کتاب: بایو کیمک علاج
مصنف: ڈاکٹر مظاہر اختر

یہ کتاب بایو کیمک طریقۂ علاج اور اس کی بارہ بنیادی دواؤں کے بارے میں ہے۔ بایو کیمک علاج کی دنیا میں قدم رکھنے والوں کے لیے یہ ایک نہایت مؤثر اور رہنمائی سے بھرپور تحفہ ہے۔ مصنف ڈاکٹر مظاہر اختر نے نہایت سادہ، جامع اور ادبی انداز میں ان بارہ بنیادی بایو کیمک دواؤں کا تعارف، استعمال اور افادیت کو آسان اسلوب میں بیان کیا ہے۔

انسانی جسم میں معدنی نمکیات کی کمی سے پیدا ہونے والی علامات کو بیماری کی اصل جڑ قرار دے کر، ان ہی نمکیات کے ذریعے علاج کا تصور بایو کیمک نظام کی امتیازی خصوصیت ہے، جسے مصنف نے انتہائی وضاحت کے ساتھ پیش کیا ہے۔

کتاب میں ہر دوا کا تفصیلی تعارف، اس کی مخصوص علامات، استعمال کے طریقے اور طاقت کے درست انتخاب میں رہنمائی اس طرح دی گئی ہے کہ ایک عام قاری بھی علامات کی مطابقت سے صحیح دوا کے انتخاب میں خود کفیل ہو جائے۔ مصنف کا مقصد یہی ہے کہ صحت کے خواہاں افراد معمولی اور عام امراض کا علاج خود اپنے ہاتھوں کر سکیں۔ یہ کتاب بایو کیمک نظامِ طب کا نہ صرف ایک جامع تعارف ہے بلکہ اس کا عملی اور قابلِ اعتماد رہنما بھی۔

Leave a Comment