بادشاہ کے کپڑے از ہانس کرسچن اینڈرسن

کتاب : بادشاہ کے کپڑے
مصنف: ہانس کرسچن اینڈرسن
مترجم: مشیر فاطمہ

“بادشاہ کے کپڑے” ایک مشہور طنزیہ اور سبق آموز کہانی ہے جو انسان کی کمزوریوں،خود پسندی، فخر اور جھوٹی نمود و نمائش کو بے نقاب کرتی ہے۔ کہانی ایک ایسے بادشاہ کے گرد گھومتی ہے جسے نئے اور خوبصورت لباس کا بے حد شوق ہے۔ دو چالاک جعل ساز بادشاہ کو یہ یقین دلادیتے ہیں کہ وہ ایسا جادوئی کپڑا بناتے ہیں جو صرف عقلمند اور لائق لوگوں کو نظر آتا ہے۔

بادشاہ اور اس کے درباری اپنی انا اور ڈر کے باعث سچ بولنے کی جرأت نہیں کرتے اور خیالی لباس کی تعریف میں لگ جاتے ہیں۔ لیکن ایک معصوم بچہ سب سے پہلی بار حقیقت بیان کرتا ہے کہ بادشاہ نے کچھ پہنا ہی نہیں!

Related Post

کہانی اس سبق پر ختم ہوتی ہے کہ سچائی چھپائے نہیں چھپتی، اور کبھی کبھی ایک کمزور سی آواز بھی بڑے سے بڑے دھوکے کو بے نقاب کر سکتی ہے۔ یہ کتاب بچوں اور بڑوں دونوں کے لیے اخلاق اور سماجی حقیقتوں کا آئینہ دار ہے۔