شعلوں کا کفن ناول از خان آصف 295

شعلوں کا کفن ناول از خان آصف

ٍٍ

اردو تاریخی ناول ” شعلوں کا کفن” تحریر خان آصف (مرحوم)

شعلوں کا کفن خان آصف مرحوم کا ایک اور شاہکار تاریخی ناول ہے، جس میں سلطان علاءالدین خلجی کے حالات زندگی بیان کی گئی ہے۔ زیرِ نظر ناول سب سے پہلے اخبارِ جہاں میں سلسلہ وار شائع ہوکر مقبولیت حاصل کرچکا ہے۔ اب کتابی صورت میں آپ کے سامنے ہے۔ یہ اخبارِ جہاں پبلیکیشن کی دوسری کتاب ہے۔
شعلوں کا کفن اس طالع آزما کی زندگی کی ایک خوں رنگ داستان ہے جس نے اپنی شمشیرِ آب دار سے فتوحات کی ایک نئی تاریخ رقم کی۔ سلطان علا الدین خلجی نے کم و بیش چوراسی جنگیں لڑیں اور ہر معرکے میں سربلند ٹھہرا۔
جب علاء الدین خلجی بساطِ سیاست پر اُبھرا تو برِ صغیر کے گوشے گوشے پر توہم پرستی کی حکمرانی تھی۔ انسانی تقدیریں بے لباس سادھوؤں کے منتروں اور جاپوں کی اسیر تھیں۔ ہر گلی کوچے میں ہوس کے مذبح خانے قائم تھے او رہندوستانی عورتیں بھیڑ بکریوں کی طرح ذبح کی جارہی تھیں۔ دیوداسیوں کی ہیجان خیز رقص اور نشاط انگیز موسیقی، پوجا کا حصہ بن گئی تھی۔ پنڈتوں اور برہمنوں کی سازشوں نے ملک کی بڑی آبادی کو “اچھوت” بنا کر رکھ دیا تھا۔ کوئی منصف نہیں تھا اور کوئی عدالت نہیں تھی۔ ظلم اپنی آخری حدوں کو چھو چکا تھا۔ اس طرح اندرونی انتشار، غیر منصفانہ نظام اور آپس کے نفاق نے بیرونی مداخلت کے لئے بنیاد فراہم کی اور سلطان علاء الدین نے “ہزاروں خداؤں ” کی سرزمین پر قدم رکھا۔ برہمن گزیدہ قوم سلطان علاء الدین کے ایک وار کو بھی نہ روک سکی اور اس کے جلال و جبروت کے سامنے جھکتی چلی گئی۔
اس غیر روایتی ناول کی زبان بڑی تیکھی اور انداز بڑا دلبرانہ ہے۔ اور بیان اتنا دلکش، دلچسپ اور سحر انگٍیز کہ آپ اس ناول کو پڑھتے ہوئے اس کے اوراق میں گم ہوجائیں گے۔ ناول آنلائن پڑھنے اور مفت ڈاونلوڈ کرنے کے لئے دستیاب ہے۔ ڈاونلوڈ کرنے کے لئے نیچے موجود لنک پر کلک کریں۔

یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں

شعلوں کا کفن ناول از خان آصف” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں