542

دربارِ حرام پور ناول از عبدالحلیم شرر

دربارِ حرام پور ناول از عبدالحلیم شرر – Asrar Darbar e Harampur Abdul Haleem Sharar Pdf Free Download

دربارِ حرام پور ناول ، تصنیف جناب عبدالحلیم شررصاحب۔ یہ ناول دراصل حرام پور کے نواب کی کہانی ہے جن کے حرم سرا میں ہر رات کئی نئی اور خوبرو لڑکیوں کا اضافہ ہوتا ہے جو ہندوستان کے مختلف علاقوں سے ڈھونڈ کر لائی جاتی ہیں اور جن میں اپنی مرضی سے آنے والی اور زبردستی لائی جانے والی دونوں طرح کی لڑکیاں ہوتی ہیں۔ اور پھر ایک وقت ایسا آتا ہے کہ جب ہمہ وقت نواب کی حرام سرا کی خدمت میں رہنے والی خواتین ہی ان کے خلاف ہو جاتی ہیں اور ان کے خلاف ایک خطرناک منصوبہ بناتی ہیں جس کا نتیجہ نواب صاحب کے لئے بہت بھیانک صورت میں نکلتا ہے۔
عبدالحلیم شرر صاحب کا شمار اپنے دور کے بہترین اور مشہور لکھاریوں میں ہوتا ہے۔ اور وہ ایک عرصہ تک بہت زیادہ پڑھے جانے والے ناول نگاروں کی فہرست میں رہے ہیں۔ انہوں نے زیادہ تر تاریخ کے مختلف کرداروں کے بارے میں لکھا ہے۔ ناول دربارِ حرام پور بھی ایک انتہائی دلچسپ اور سبق آمور تاریخی ناول ہے۔ جو تاریخ کے ایک دلچسپ کردار کو سامنے لاتا ہے۔ ناول ایک عرصہ سے مارکیٹ میں نا پید تھا اور اب پہلے سے زیادہ خوبصورت اور معیاری انداز میں قارئین کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔
ناول آنلائن پڑھنے اور مفٹ ڈاونلوڈ کرنے کے لئے لنک دستیاب ہے۔ ڈاونلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں دئے گئے ربط پر کلک کریں ۔ اور اگر آپ اس ناول کو خریدنا چاہتے ہیں تو خریدنے کے لنک پر کلک کریں ۔ شکریہ

3 تبصرے “دربارِ حرام پور ناول از عبدالحلیم شرر

  1. دربار حرام پور کا ڈاون لوڈ لنک بنایا تو گیاہے لیکن کتاب موجود نہین اس کا ڈاون لوڈ لنک دوبارہ مہیا کیا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں