405

جدیداُردوتنقید ، اصول و نظریات از ڈاکٹرشارب ردولوی

جدیداُردوتنقید ، اصول و نظریات از ڈاکٹرشارب ردولوی

جدیداُردوتنقید، اصول و نظریات  چوتھا ایڈیشن۔ مصنف ڈاکٹر شارب ردولوی۔ اس مقالے پر مصنف کو لکھنؤ یونیورسٹی نے 1968ء میں ڈاکٹرآف فلاسفی کی ڈگری دی۔ مقالہ لکھنؤ یونیورسٹی کی اجازت سے پہلی بار 1968ء میں شائع ہوا۔

ڈاکٹرشارب رُدولوی اُردو کے مشہور نقاد ہیں۔ اور تنقید و عملی تنقید پر ان کی اب تک متعدد کتابیں شائع ہوچکی ہیں۔ وہ کئی عرصے تک دہلی یونیورسٹی سے وابستہ رہے اور ترقی اُردو بیورو، وزارتِ تعلیم حکومت ہند کے پرنسپل پبلیکیشن افیسر رہے ہیں۔

جدیداُردو تنقید، اصول و نظریات، ان کی ایک اہم تصنیف ہے۔ جس میں انہوں نے تنقید کے مختلف مشرقی و مغربی نظریات اور ان کے اصولوں کا بڑی جامعیت سے تجزیہ کیا ہے۔اسی لئے یہ کتاب ہندوستان کی مختلف یونیورسٹیوں میں تنقید کے نصاب میں شامل ہے۔ ڈاکٹر شارب ردولوی مختلف اوقات میں اس پر نظرثانی اور اضافے کا کام کرتے ہے ہیں۔ جس سے اس کتاب کی افادیت  اور بڑھ گئی ہے۔ اُردو طلبہ کی ضرورت اور موضوع کی اہمیت کے پیش نظر اترپردیش اُردو اکادمی نے اس کا تیسرا ایڈیشن 1981 میں شائع کیاتھا جو جلد ہی ختم ہوگیا۔ اس کے چوتھے ایڈیشن میں ڈاکٹر شارب نے  مغرب کے اہم تنقیدی دبستان، نئی تنقیدی اسلوبیات، اور ساختیات وغیرہ پر ایک نئے باب کا  اضافہ کیا ہے۔ اور ادبی قدروں کے تعین کے سلسلے میں ان رجحانات کے امکانات کا جائزہ لیا ہے۔ مغرب کے یہ رجحانات اردو تنقید میں عام نہیں ہیں لیکن ان کی شمولیت سے تنقید سے دلچسپی رکھنے والے حضرات کےلئے یہ کتاب زیادہ وقیع اور کارآمد ہوگئی ہے۔

پاکستان ورچوئل لائبریری اس  کتاب کا انٹرنٹ ورژن اپنے قارئین کے خدمت میں پیش کرتی ہے۔ کتاب آنلائن پڑھنے اور مفت ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے دستیاب ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں موجود بٹن پر کلک کریں۔ شکریہ

[aio_button align=”center” animation=”none” color=”red” size=”small” icon=”none” text=”Download Now” relationship=”dofollow” url=”https://pdfbooksfree.pk/jadeed-urdu-tanqeed-usool-o-nazriat-dr-sharib-rudaulvi/”]

اپنا تبصرہ بھیجیں