599

تذکرہ پٹھانوں کی اصلیت اور اُن کی تاریخ از خان روشن خان

تذکرہ پٹھانوں کی اصلیت اور اُن کی تاریخ از خان روشن خان

تذکرہ (پٹھانوں کی اصلیت اور اُن کی تاریخ) تواریخ حافظ رحمت خانی کی ترتیب اور اسپر محققانہ حواشی کے بعد پٹھانوں کی تاریخ پر خان روشن خان کی ایک اور اہم تصنیف ہے۔

تذکرہ میں خان صاحب  نے پٹھانوں کی اصل و نسل پر  تفصیل سے بحث کی ہے۔ یہ اس کتاب کا خاص موضوع ہے۔ خان صاحب کا تعلق  محققین کے اس گروہ سے ہے جو پٹھانوں کو بنی اسرائیل قرار دیتے ہیں۔ اپنے اس دعوے کو انہوں نے  پٹھان  اور غیر پٹھان، قدیم اوور جدید مورخوں، تذکرہ نگاروں اور سوانح نویسوں اور  محققوں کے بیانات  سے تاریخ  و آثار کے حوالوں سے اور بنی اسرائیل اور پٹھانوں کے  رسوم و رواج، عادات و اطوار، شکل و شمائل کے تقابلی جائزے  سے اور عبرانی  و آرامی اور پشتو زبانوں کے موازنے اور ہمہ قسم کے قوی  دلائل سے ثابت کردیا ہے۔

اقوامِ عالم میں پٹھانوں کی تاریخ سب سے زیادہ شاندار رہی ہے۔ پٹھانوں کا تعلق حصرت یعقوب علیہ السلام کی نسل (بنی اسرائیل ) سے ہے۔ جس میں سب سے زیادہ تاریخ ساز سلاطین و مملوک، اولوالعزم فاتح اور سپہ سالار، بڑے بڑے حکماء اور فلاسفر، اکابر، صوفیہ و مشائخ، فاضل علماء و فقہاء اور جلیل القدر حاملینِ مقام نبوت گزرے ہیں۔

کرۃ ارض کا بیشترحصہ سب سے زیادہ طویل زمانے تک پٹھان قوم کے زیرنگیں رہا ہے۔ لیکن تاریخ کے سب سے زیادہ اور  بڑےمظالم بھی میدان جنگ  کے قتل و  غارت اور جلاوطنی کے حادثاتِ عظیمہ کے بعد پٹھانوں کی تاریخ پر روا رکھے گئے ہیں۔

تذکرہ میں پٹھانوں کے خاندانوں، ان کے اکابر، ان کی تاریخ اور ان کی اصل و نسل کے بارے میں تاریخ کی غلط بیانیوں اور غلط فہمیوں کا پہلی مرتبہ علمی اور تحقیقی انداز میں پردہ چاک کردیا گیا ہے۔

خان روشن خان کی یہ تصنیف (تذکرہ) تصویروں اور نقشوں سے مزین ہے۔ جس سے اس کی افادیت اور بڑھ گئی ہے۔ اس کی کتابت و طباعت سے ان کے اعلیٰ ذوق اور سلیقے کا اظہار ہوتا ہے۔ ان کی اس علمی و تحقیقی کاوش کو ہر مکتبِ فکر کے دانشوروں نے سراہا ہے اور اہل علم و اصحاب نے تذکرہ کے تحقیقی معیار اور درجہ استناد کا اعتراف کیا ہے۔

اس کا مقدمہ مشہور ادیب اور محقق ڈاکٹر ابوسلمان شاہجہانپوری نے لکھا ہے۔ اہم تاریخی و تحقیقی اضافوں اور تصحیح کے بعد چوتھا ایڈیشن ، اعلیٰ درجے کا آفسٹ پیپر، بہترین کتابت، خوبصورت جلد، 448 صفحات ۔

کتاب تذکرہ  یعنی پٹھانوں کی اصلیت اور اُن کی تاریخ پاکستان ورچوئل لائبریری پر مفت آنلائن پڑھنے اور ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے دستیاب ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں دئیےگئے لنک پر کلک کریں۔ شکریہ

tazkira.pdf

2 تبصرے “تذکرہ پٹھانوں کی اصلیت اور اُن کی تاریخ از خان روشن خان

اپنا تبصرہ بھیجیں