لکشمی دیوی کا انتقام ناول ازاےحمید

لکشمی دیوی کاانتقام  ناول از اے حمید

لکشمی دیوی کا انتقام،عنبر ناگ اور ماریا کی واپسی سیریز ناول نمبر20۔ مصنف اے حمید

بچوں کے اس قسط وار ناول کا ہیرو عنبر پانچ ہزار سال سے زندہ ہے۔ قبرستان میں ایک جادوگر نے اسے بتایا تھا کہ تم کبھی نہیں مروگے۔ عنبر بادبانی جہاز پر سمندری طوفان کا مقابلہ کرتا  سب سے پہلےمردہ روحوں کے جزیرے میں پہنچتا ہے۔ یہاں ایک لڑکا ناگ اس سے آن ملتا ہے۔ وہ اصل میں ایک سانپ ہے اور جب چاہے لڑکا بن جاتا ہے۔

ماریا ایک ایسی لڑکی ہے جو اہرام مصر کے ایک تہہ خانے کی قبر سے اُسے ملتی ہے۔ وہ جادو کے اثر سے غائب ہے۔ وہ سب کو دیکھتی ہے مگر اُسے کوئی نہیں دیکھ سکتا۔

تینوں بہن بھائی بن کر اپنے حیرت انگیز، پراسرار اور خوفناک سفر پر نکلتے ہیں۔ بادشاہ مرجاتے ہیں مگر وہ تینوں زندہ رہتے ہیں۔

یہ قسط وار ناول انسان کی ہزاروں سالہ تاریخ کے ہر دروازے سے گزر کر آگے بڑھتا چلاجاتا ہے۔ سو قسطوں میں ایک مکمل اور سنسنی پیدا کرنے والی داستان۔ ہر ناول ایک مکمل دلچسپ اور پُراسرار کہانی۔

عنبر، ناگ اور ماریا کی واپسی سیریز کا حصہ 20قارئین کی خدمت میں پیش کیا جاتا ہے۔ناول آنلائن پڑھنے اور مفت ڈاؤنلوڈ کرنے کے

لئے دستیاب ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں موجود ڈاؤنلوڈ بٹن  پر کلک کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں